مانچسٹر یونائیڈ کے سابق مینیجر اور کلب کے ڈائریکٹر سر ایلکس فرگوسن نئے مینیجر کے انتخابات میں اہم کردار ادا کرینگے

جمعرات 24 اپریل 2014 12:57

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) مانچسٹر یونائیڈ کے سابق مینیجر اور کلب کے ڈائریکٹر سر ایلکس فرگوسن نئے مینیجر کے انتخابات میں اہم کردار ادا کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ موسم گرما کے سیزن میں جب یونائیٹڈ کے سابق منیجر سر ایلکس فرگوسن نے 26 سال بعد اپنے عہدے کو چھوڑا تھا تو انھوں نے ڈیوڈ موئزکو اپنا جانشین منتخب کیا تھا۔

(جاری ہے)

سر ایلکس فرگوسن مانچسٹر یونائیٹڈ کی تاریخ کے سب سے کامیاب مینیجر رہے اور انھوں نے اپنے دور میں 13 پریمیئر لیگ ٹائیٹلوں سمیت مجموعی طور پر 38 ٹرافیاں جیتیں۔مانچسٹر یونائیٹڈ نے پریمیئر لیگ کے باقی میچوں کے لیے کلب کے تجربہ کار کھلاڑی ریان گگز کو عبوری مینیجر مقرر کیا ہے۔ البتہ کلب نے واضح کیا ہے کہ مستقل مینیجر کے لیے ریان گگز کے نام پر غور نہیں کیا جائیگا۔50 سالہ موئز ایورٹن کو چھوڑ کر یونائیٹڈ کے ساتھ چھ سال کا معاہدہ کیا تھا لیکن ان کا یہ معاہدہ صرف 10 مہینوں میں ہی ختم ہو گیا۔

وقت اشاعت : 24/04/2014 - 12:57:18