‘سری لنکن کرکٹ کی بڑھوتری ہمارے لیے مشعل راہ ہے :وزیر اعظم عمران خان

بطور کرکٹر 1975ء اور 1986ء میں سری لنکا کا دورہ کیا اور سری لنکن کرکٹ کے ارتقا کا مشاہدہ کیا: ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 فروری 2021 13:37

‘سری لنکن کرکٹ کی بڑھوتری ہمارے لیے مشعل راہ ہے :وزیر اعظم عمران خان
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 فروری 2021ء ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے انہیں بہت متاثر کیا ۔ وہ بدھ کے روز کولمبو تجارتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سراہا اور دونوں اطراف کے مابین کھیلوں کے تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔ اس سے قبل ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے بطور کرکٹر اپنے سری لنکا کے دوروں اور سری لنکن کرکٹ کی بڑھوتری کے عمل کے مشاہدے کے تذکرے کا ذکر کیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ’ایک بار پھر سری لنکا واپس آنا خوشی کی بات ہے۔ اس سے پہلے میں نے بطور کرکٹر 1975ء اور 1986ء میں سری لنکا کا دورہ کیا اور سری لنکن کرکٹ کے ارتقا کا مشاہدہ کیا، آج میں نے سری لنکا کے وزیر اعظم مہندرا راجا پکسا کی مہمان نوازی کا لطف اٹھایا‘۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجاپکسا نے بھی ملک میں کھیلوں کی تربیت کی سہولیات میں اضافے کے لئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران نے اپنی تقریر میں سری لنکا کی سیاحت کی صنعت کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس سے سبق لینا چاہئے۔ انہوں نے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی امن ، تجارتی تعلقات اور یوروپی طرز زندگی پر بھی زور دیا۔                                 
وقت اشاعت : 24/02/2021 - 13:37:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :