لاہور میں 28 فروری کو سائیکلنگ مقابلے ہونگے

اتوار کو مین بلیوارڈ کی دونوں اطراف پر گاڑیوں کا داخلہ مکمل بند رہے گا، گاڑی فری شہر مین سلوگن ہے، کمشنر

جمعہ 26 فروری 2021 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2021ء) لاہور میں 28 فروری کو آلودہ فضا کے تدارک کیلئے سائیکلنگ مقابلے ہو رہے ہیں جس میں بچے، فیمیلیز، شوقین بائی سائیکلرز اور پروفیشنلز حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کے مطابق سائیکلنگ 6 کیٹیگریز پر مشتمل ہوگی، مقابلے 8 بجے صبح مین بلیوارڈ پر سے شروع ہونگے، 6 کلومیٹر سائیکلنگ ٹریک کو سٹیمرز سے سجایا جائیگا۔اتوار کو مین بلیوارڈ کی دونوں اطراف پر گاڑیوں کا داخلہ مکمل بند رہے گا، گاڑی فری شہر مین سلوگن ہے۔
وقت اشاعت : 26/02/2021 - 14:25:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :