آل پاکستان انٹر بورڈ والی بال چمپئن شپ 8 مارچ سے بنوں میں شروع ہوگی

ہفتہ 27 فروری 2021 13:25

آل پاکستان انٹر بورڈ والی بال چمپئن شپ 8 مارچ سے بنوں میں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کے زیرآل پاکستان انٹر بورڈ والی بال چمپئن شپ 8 مارچ سے بنوں میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کے ڈائریکٹر سپورٹس عبدالطیف شاہ نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے ایجوکیشن بورڈزکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںاور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 7 مارچ کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 27/02/2021 - 13:25:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :