انڈین بیڈمنٹن لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 30 ستمبر سے ہوگا

پیر 5 مئی 2014 16:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء)انڈین بیڈمنٹن لیگ کا دوسرا ایڈیشن 30 ستمبر سے 15 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابقانڈین بیڈمنٹن گورننگ کونسل نے اپنے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گورننگ کونسل نے فرنچائز کو کھلاڑیوں کی تعداد 11 سے بڑھا کر 13 کرنے کی بھی اجازت دی ہے جس کے مطابق ہر فرنچائز مزید دو انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے معاہدہ کر سکتی ہے۔ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے چیئرمین ڈاکٹر اخلیش داس گپٹا نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ سال لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد مزید انٹرنیشنل کھلاڑی لیگ کو جوائن کرنے کے خواہاں ہیں، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی لیگ میں زیادہ سے زیادہ شرکت سے شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

وقت اشاعت : 05/05/2014 - 16:41:09