ارجنٹائن کے فٹبالر لائنل میسی نے اپنے ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا سے سنہ 2019 تک کلب کی نمائندگی کا نیا معاہدہ کر لیا ،نئے معاہدے کے تحت میسی کو ہر برس ایک کروڑ 63 لاکھ پاوٴنڈ ادا کیے جا ئیں گے ، رپورٹ

ہفتہ 17 مئی 2014 21:29

ارجنٹائن کے فٹبالر لائنل میسی نے اپنے ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا سے سنہ 2019 تک کلب کی نمائندگی کا نیا معاہدہ کر لیا ،نئے معاہدے کے تحت میسی کو ہر برس ایک کروڑ 63 لاکھ پاوٴنڈ ادا کیے جا ئیں گے ، رپورٹ

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2014ء) ارجنٹائن کے فٹبالر لائنل میسی نے اپنے ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا سے سنہ 2019 تک کلب کی نمائندگی کا نیا معاہدہ کر لیا ہے۔بارسلونا کے لیے رواں سیزن کے 43 میچوں میں 41 گول کرنے والے میسی نے گزشتہ برس ہی کلب سے معاہدہ کیا تھا جو 2018 میں ختم ہونا تھا تاہم اب اس نئے معاہدے میں ایک برس کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپانوی کلب نے میسی سے معاہدے کی تصدیق تو کی ہے تاہم اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں تاہم ہسپانوی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق نئے معاہدے کے تحت میسی کو ہر برس ایک کروڑ 63 لاکھ پاوٴنڈ ادا کیے جا ئیں گے اور اگر یہ درست ہے تو اس معاہدے کے نتیجے میں وہ دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی بن جائیں گئے۔بارسلونا کے کوچ جیرارڈو مارٹن کا کہنا ہے کہ اس نئے معاہدے سے میسی کو اور خاص طور سے کلب کو اطمینان ملیگا جو دنیا کے بہترین کھلاڑی پر انحصار کرنا جاری رکھے گا۔

وقت اشاعت : 17/05/2014 - 21:29:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :