12 واں AKU انٹر ورسٹی فٹبال‘ بحریہ اور ضیا ء الدین یونیورسٹی کی کامیا بی

منگل 20 مئی 2014 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مئی 2014ء) آغا خان یو نیو رسٹی اسپورٹس اینڈ ریہبلیٹیشن سینٹر کے زیر اہتمام،AKU فٹبال گراؤنڈ کے سبز زار پر 12 ویں AKU انٹر یونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ 2014 کے چوتھے روز گروپ "B" میں ہمدرد یونیورسٹی (HU) اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ٹیکنالوجی (IBT) کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر ہو گیا۔ IBT کے طالب علی نے کھیل کے 14 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی سبقت دلائی جسے ہمدرد یونیورسٹی کے نیک محمد نے 48 ویں منٹ میں گول کے ذریعے برابر کر دیااور مقررہ وقت میں میچ 1-1 گول سے ڈرا ہو نے کے بعد دونوں ٹیموں کو یکساں پوائنٹ مل گئے۔

دوسرے میچ میں گروپ "A" میں بحریہ یونیورسٹی (BU) نے ارسل شاہد کی شاندار ہیڈ ٹرک کی بدولت حریف لیا قت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینسٹری (LCMD) کو 3-1 کی اسکور لائن سے زیر کر کے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیا بی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

بحریہ یونیورسٹی کو اپنے پہلے میچ میں میزبان آغاخان یونیورسٹی کے خلا ف 2-1 سے شکست کا سامنا کرناپڑ ا تھا۔ بحریہ یونیورسٹی کے اسٹرائیکر ارسل شاہد نے عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کر تے ہوئے کھیل کے 19 ویں، 47 ویں اور 60 ویں منٹ میں مسلسل 3 بار گیند کوجال کے حوالے کر کے ہیٹ ٹرک بنا نے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

جو ٹورنامنٹ کی مجموعی طور پر تیسری ہیٹ ٹرک تھی۔ لیا قت کالج آ ف میڈیسن کا واحد گول فرقان حسن نے 18 ویں منٹ میں بنایا۔ تیسرے میچ میں گروپ "C" میں ضیا ء الدین یونیورسٹی (ZU) نے مد مقابل کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (KMDC)، کو با آسانی 3-0 کی ہزہمت سے دو چار کر دیا۔ضیا ء الدین یونیورسٹی کی طرف سے ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کھیل کا مظاہر ہ کر نے والے شیخ اسد اللہ نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے خلا ف 35 ویں اور 48 ویں منٹ میں دو شاندار گول اسکور کیے اور ٹورنامنٹ میں اب تک مجموعی طور پر 11 گول اسکو ر کر کے ٹاپ اسکورر رہے۔ حسین امام نے ایک گول اسکور کیا۔

وقت اشاعت : 20/05/2014 - 17:50:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :