دورہ جنوبی افریقہ،سعود شکیل کی جگہ آصف علی قومی ون ڈے سکواڈ میں شامل

زخمی سعود شکیل انجری کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 مارچ 2021 11:40

دورہ جنوبی افریقہ،سعود شکیل کی جگہ آصف علی قومی ون ڈے سکواڈ میں شامل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مارچ 2021ء ) جنوبی افریقا کے خلاف قومی ون ڈے سکواڈ میں مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کی جگہ جارح مزاج بلے باز آصف علی کو شامل کرلیا گیا ہے۔ نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل بائیں ٹانگ میں انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف 2 اپریل سے شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے گئے پریکٹس میچ کے دوران گریڈ ون ٹیئر کی انجری کا شکارہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت کے بعد آصف علی کو بطور متبادل کھلاڑی قومی ون ڈے سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ آصف علی پہلے ہی جنوبی افریقا اور زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب سعود شکیل زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ قومی ٹیسٹ سکواڈ کا بھی حصہ ہیں جسے دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ فی الحال نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنے ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے اور اگر 12 اپریل سے قبل مکمل صحتیاب ہوجاتے ہیں تو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل بقیہ 10 ارکان کے ہمراہ ہرارے روانہ ہوجائیں گے۔                                                                                                   
وقت اشاعت : 26/03/2021 - 11:40:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :