آئی سی سی نے برطانوی اخبار کو فکسنگ رپورٹس شائع کرنے سے روک دیا

جمعہ 23 مئی 2014 16:41

آئی سی سی نے برطانوی اخبار کو فکسنگ رپورٹس شائع کرنے سے روک دیا

ولنگٹن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23مئی 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عدالتی حکم کے ذریعے برطانوی اخبار کو اینٹی کرپشن یونٹ کے حوالے سے مزید رپورٹس شائع کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چند روز قبل مذکورہ اخبار نے لوونسنٹ اور برینڈن میک کولم کے اے سی ایس یو کو دیے گئے بیانات شائع کیے تھے۔ کونسل کے صدر ایلن آئزک نے کہاکہ اخبار کو مزید تفصیلات سامنے لانے سے روکا جا رہا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ چیز کھیل سے کرپشن کا صفایا کرنے میں معاون ثابت نہیں ہوسکتی، ہم نے ان بیانات کے حوالے سے انتہائی رازداری برتی تھی مگر پھر بھی کسی نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا۔

وقت اشاعت : 23/05/2014 - 16:41:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :