قومی جوڈو ٹیم ہنگری میں ہونے والے گرینڈ پری میں شرکت کریگی

پیر 26 مئی 2014 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء)4رکنی قومی جوڈو ٹیم ہنگری میں ہونے والے گرینڈ پری میں شرکت کریگی پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق ایونٹ میں شرکت کیلئے 2 کھلاڑی اور 2 افیشلز جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے گرینڈ پری میں شرکت کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو این او سی کیلئے درخواست دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ پری کیلئے قومی ٹیم کا اعلان بعد میں کیاجائیگا۔

وقت اشاعت : 26/05/2014 - 14:50:24