ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ گرلز کالج میں روبکس کیوب مقابلوں میں آئرہ ابراہیم کو پہلی پوزیشن حاصل

منگل 30 اپریل 2024 13:11

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ گرلز کالج ایبٹ آباد میں روبکس کیوب مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلوں کی مہمان خصوصی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج منڈیاں کی ایم ایس میتھیمیٹکس کی لیکچر توقیر قریشی تھیں۔ تمام طلبہ نے سخت محنت کر رکھی تھی جس کے باعث سخت مقابلے دیکھنے کو ملے۔ فائنل رائو نڈ میں ساتویں اے جماعت کی آئرہ ابراہیم نے 39 سیکنڈ میں روبکس کیوب حل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، ساتویں آر کی حرم خرم نے 40 سیکنڈ کے فرق کے ساتھ دوسری جبکہ آٹھویں جی کی راویہ بتول نے 45 سکینڈ کے فرق سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کلاس چھٹی اے میں حسینہ نامی طلبہ نے ایک منٹ 22 سیکنڈ کے فرق کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلبہ ایتھلیٹس سے بات چیت کرتے ہوئے مہمان خصوصی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج منڈیاں کی ایم ایس میتھی میٹکس کی لیکچر توقیر قریشی نے کہا کہ کھیلیں آپ کو صحت مند رکھنے میں بڑی مددگار ہوتی ہیں، ہمیں کھیلوں کا اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہئے، نوجوان طالبات کا اس طرف رجحان دیکھ کر انہیں بڑی خوشی ہوئی ہے، ان بچیوں کے اندر آگے بڑھنے کی جستجو اور جذبہ موجود ہیں، انشاءاﷲ امید ہے کہ یہ طالبات ایک دن ضرور ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں بھی حصہ لیں گی۔
وقت اشاعت : 30/04/2024 - 13:11:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :