انگلینڈ کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 30 رکنی رگبی سکواڈ کا اعلان

بدھ 28 مئی 2014 14:40

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مئی 2014ءٌ) انگلینڈ رگبی ٹیم کے کوچ سٹورٹ لنکا سٹر نے آئندہ ماہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 30 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔انگلینڈ ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ٹیم میں جو مارلر، کیرن بروکس، ہنری تھامس، ڈیوڈ ولسن، لیوک کوون، جو گرے، ڈیو وارڈ، روب ویبر، ڈیو ایٹووڈ، جو لاؤنچ بیوری، گف پارلنگ، ایڈ سلیٹر، ٹام جانسن، میٹ ویسک، بین مورگن، کرس روب شاہ، ڈینی کیئر، بین یانگز، فریڈی برنز، ڈینی سپریانی، کائل ایسٹمونڈ، مانوساموا، ہنری ٹرنڈر، بلی ٹویلٹریس، جانی مے، مارلینڈ، مائیک برائن اور کرس پینل شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 28/05/2014 - 14:40:59