ورلڈ کپ وارم اپ میچ، جنوبی کورین تیاریوں کی قلعی کھل گئی
جمعرات 29 مئی 2014 12:54
سیئول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مئی 2014ء) فٹبال ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں شکست سے جنوبی کورین تیاریوں کی قلعی کھل گئی۔دوستانہ میچ میں تیونس کے زوہیر داؤدی نے فیصلہ کن گول بنایا، فرانس نے ناروے کو 4-0 سے شکست دے کر حوصلے بلند کرلیے،اولیور گیراؤڈ نے 2 مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی، دوسری جانب سان فرانسسکو میں امریکا نے آذربائیجان کیخلاف2-0 سے کامیابی حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق برازیل جانے سے قبل 2002 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ جنوبی کورین ٹیم کیلیے حالیہ ناکامی بڑا دھچکا ہے، تیونس کے کوچ جورجس لیکنز نے اپنے پہلے ہی مقابلے میں فتح پائی۔کورین سائیڈ جمعے کو میامی کا سفر اختیار کرے گی جہاں 9 جون کو گھانا سے بھی دوستانہ میچ شیڈول ہے، سیئول میں منعقدہ میچ کے 14ویں منٹ میں میزبان کپتان کو جا چیول نے پہلا خطرناک حملہ کیا لیکن ان کی لگائی ہوئی کک پر گیند گول پوسٹ سے خاصی دور رہی، اگرچہ اس کے بعد میزبان پلیئرز نے گیند پر قبضہ رکھا لیکن وہ کوئی منظم موو ترتیب نہیں دے پائے، بائرلیورکسن کیلیے کھیلنے والے سون ہیونگ من کی کک پر گیند سیدھی تیونس کے گول کیپر فاروق بن مصطفیٰ کے ہاتھوں میں محفوظ ہوگئی، پہلے ہاف کے اختتامی مراحل میں تیونس کے پلیئرز نے کچھ ہمت دکھائی۔(جاری ہے)
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا
-
پ*پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم
-
kحب ریلی کراس میں دینا پٹیل نے اپنے ٹاٹل کا دفاع کرلیا
-
oپاکستانی کرکٹرز آج امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں گے
-
ظ*شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لی اور نیا کارنامہ سرانجام دے دیا
-
ژ*کیویز کے خلاف شاہینوں کی فتح پر نیدرلینڈز کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی