قومی سکواش ٹیم ایشین سینئر ٹیم ایونٹ سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 9 جون کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی، چمپئن شپ 10سے 15جون تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائیگی

اتوار 1 جون 2014 14:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء)دس رکنی قومی سکواش ٹیم ایشین سینئر ٹیم ایونٹ سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 9 جون کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹر ی گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق چمپئن شپ 10سے 15جون تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائیگی ، دس رکنی دستہ میں چار، چار مرد اور خواتین کھلاڑی جبکہ دو آفیشلز بھی ٹیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مرد کھلاڑیوں میں ناصر اقبال ، فرحان محبوب ، فرحان زمان اور دانش اطلس جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں ماریہ طور پکئی ، ثمر انجم ، مقدس اشرف اور رفعت خان شامل ہیں ،طارق رانا ٹیم منیجر اور جمشید گل ٹیم کوچ ہونگے۔ عامر نواز نے بتایا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائلز کے بعد میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور امید ہے کہ چمپئن شپ میں کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

وقت اشاعت : 01/06/2014 - 14:04:21