انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا رواں برس دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

ہفتہ 7 جون 2014 15:08

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2014ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے رواں برس دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ایلسٹرکک الیون ٹیم نومبر دسمبر میں دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف سات ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم کا دورہ سری لنکا آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہو گا۔ انگلش ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل سری لنکا اے ٹیم کے خلاف دو وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 07/06/2014 - 15:08:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :