کراچی، فٹبال میچ کے دوران دھماکے میں کھلاڑیوں سمیت 10 افراد زخمی

زخمی افراد سول ہسپتال منتقل،طبی امداد کی فراہمی جاری ، ڈاکٹرز نے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر قراردیدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 13 اپریل 2021 18:45

کراچی، فٹبال میچ کے دوران دھماکے میں کھلاڑیوں سمیت 10 افراد زخمی
حب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13اپریل 2021ء ) شہر قائد کے علاقے حب چوکی کے قریب فٹبال میچ کے دوران گراؤنڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حب چوکی اللہ ٹاؤن کے قریب واقع فٹ بال گراؤنڈ میں اُس وقت دھماکا ہوا جب وہاں دو مقامی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا میچ جاری تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شائقین کی بیٹھنے والی جگہ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو حب کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،ڈاکٹرز نے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ کریکر دھماکا کریکرتھا جو کوئی گراؤنڈ میں پھینک کر فرار ہوا۔ دھماکے کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جہاں اہم شواہد اکھٹے کیے گئے جب کہ واردات کی جگہ پر آمد و رفت بھی مکمل بند کردی ہے۔
وقت اشاعت : 13/04/2021 - 18:45:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :