ْپاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید انتقال کر گئے ،مقامی قبرستان میں سپرد خاک

پیر 19 اپریل 2021 23:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید 78برس کی عمر میں انتقال کر گئے جنہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی جانب سے غلام فرید کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہارکیا گیا۔سابق کپتان غلام فرید شوگر کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

غلام فرید نے ایشین گیمز سمیت متعدد بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ مرحوم غلام فرید کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری خالد بشیر، کرنل (ر)نسیم بٹ، محمد اکرم سمیت باسکٹ بال کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے سابق کپتان غلام فرید کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وقت اشاعت : 19/04/2021 - 23:57:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :