مرلی دھرن کی بھارت میں اینجیوپلاسٹی، صحت یاب ہوگئے

منگل 20 اپریل 2021 00:00

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) سری لنکا کے لیجنڈری کرکٹر متھیا مرلی دھرن کے دل کی کامیاب اینجیوپلاسٹی ہوئی ہے، جس کے بعد وہ صحتیاب ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد کے کوچنگ اسٹاف ممبر مرلی دھرن کی اینجیوپلاسٹی بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرلی دھرن کے دل کی شریانوں میں کچھ رکاوٹ تشخیص ہوئی تھی جس کیلئے ڈاکٹرز نے اینجیوپلاسٹی کی تجویز دی تھی۔ اس میں بتایا گیاکہ لیجنڈری مرلی دھرن کا آپریشن کامیابی کے ساتھ ہوگیا ہے، اور وہ اس وقت خود کو صحت مند محسوس کر رہے ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ مرلی دھرن نے دوبارہ اپنی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کو بھی جوائن کرلیا ہے۔
وقت اشاعت : 20/04/2021 - 00:00:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :