لارڈز ٹیسٹ ، دوسرے روز انگلینڈ نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

ہفتہ 14 جون 2014 16:21

لارڈز ٹیسٹ ، دوسرے روز انگلینڈ نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، جوئے روٹ کی ڈبل سنچری کے بعد ٹیم نے 9 وکٹ پر 575رنز بناکر پہلی اننگزڈیکلیئرڈ کی۔سری لنکا نے جوابی باری میں ایک وکٹ گنوا کر 140 رنز بنا لیے، اسے اب بھی 435 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے روز میزبان ٹیم نے 5 وکٹ پر 344 رنز کے ساتھ میدان سنبھالا، میٹ پرائر سابقہ اسکور میں 10 رنز کے اضافے سے86 پر ا?ؤٹ ہوگئے، انھیں ایرنگا نے اپنا دوسرا شکار بنایا، 102 رنز کے ساتھ کریز پر موجود جوئے روٹ نے اسکور کو ا?گے بڑھانے کی کوشش جاری رکھی، اسی دوران کرس جورڈن (19) ایرنگا ہی کو وکٹ دے بیٹھے، روٹ نے کھانے کے وقفے سے ایک اوور قبل150 رنز مکمل کیے۔

انھوں نے اسٹورٹ براڈ کے ساتھ آٹھویں وکٹ کیلیے 64 رنز جوڑے، لیفٹ ہینڈر47 پرہمت ہار گئے، انھیں نوان پرادیپ نے پویلین بھیجا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جوئے روٹ اور پلنکٹ کے مابین 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی، اس دوران روٹ نے ڈبل سنچری مکمل کرلی جس پر کپتان نے ایک وکٹ باقی ہونے کے باوجود اننگز ڈیکلیئر کردی، پردیپ نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں، ایرنگا نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں سری لنکا نے دوسرے روز کے اختتام تک ایک وکٹ گنوا کر 140 رنز بنا لیے،دیموتھ کرونارتنے 38 رنز پر جورڈن کا شکار بنے، تجربہ کار سنگا کارا32 اورکوشل سلوا 62 رنز کے ساتھ تیسرے دن کا آغاز کریں گے۔

وقت اشاعت : 14/06/2014 - 16:21:59