قومی ویمن سکواش چیمپئن شپ 19 جون سے شروع ہوگی

اتوار 15 جون 2014 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن سکواش چیمپئن شپ 19 جون سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگی، پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ٹاپ سولہ خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

فوزیہ خان، لیلہ اکبر اور صباح احمد کو چیمپئن شپ کے مین راؤنڈ میں رکھا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 15/06/2014 - 13:40:11