آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اور ٹیم ایونٹ چیمپئن شپ میں کامیابی کے بہت زیادہ امکانات ہیں، ٹاپ پاکستانی کیوئسٹ

منگل 17 جون 2014 15:06

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2014ء) ٹاپ پاکستان کیوئسٹ محمد آصف اور محمد سجاد نے کہا ہے کہ آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اور ٹیم ایونٹ چیمپئن شپ میں کامیابی کے بہت زیادہ امکانات ہیں، ہماری بھرپور تیاری ہے، ہم گزشتہ سال آئرلینڈ کے شہر کارلو میں ہونے والے آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم ایونٹ اسنوکر چیمپئن شپ کے فاتح کی حیثیت سے ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں اس لئے کوشش ہوگی کہ اپنے اعزاز کامیاب دفاع کریں گے سکس ریڈ چیمپئن شپ بھی جیتیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹارز کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ ہم تو عالمی ایونٹس میں فتح حاصل کرکے دیار غیر میں پاکستان کا پرچم بلند کررہے ہیں لیکن حکومت ہماری کامیابیوں کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، کرکٹ اور ہاکی میں ٹیم کی فتح پر کھلاڑیوں کو نوازا جاتا ہے لیکن ہمیں اسپورٹس پالیسی کے تحت اعلان کرنا انعامی رقم سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن ملک میں کھیل کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور ہر فورم پر آوازاٹھا رہی ہے لیکن پاکستان اسپورٹس بورڈ، وزارت کھیل اور حکومت ہماری ہمت بڑھانے کے بجائے ہمیں کھیل سے بد دل کرانا چاہتی ہے لیکن ہم مسلسل کامیابیاں حاصل کرکے خود کو منوائیں گے۔

وقت اشاعت : 17/06/2014 - 15:06:09