پاکستان کیخلاف سیزیز،آسٹریلیا نے مرلی دھرن کی خدمات حاصل کرلی

بدھ 18 جون 2014 16:09

پاکستان کیخلاف سیزیز،آسٹریلیا نے مرلی دھرن کی خدمات حاصل کرلی

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف متحدہ عرب امارات میں ہونیوالی سیریزکیلئے سابق مایہ نازمرلی دھرن کی خدمات حاصل کرلیں۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سیزیادہ آٹھ سووکٹیں حاصل کرنیوالے سابق سری لنکن اسپنرمتھایا مرلی دھرن اب آسٹریلوی بالرزکوسکھائیں گے اسپن بالنگ کے گر،کرکٹ آسٹریلیا نے ایشیائی کنڈیشنزمیں اسپنرزکوکارگربنانے کیلئے مدد لے لی ہے مرلی دھرن کی، مرلی ستمبراکتوبرمیں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کیخلاف سیریزکیلئے آسٹریلیا کے اسپن بالنگ کنسلٹنٹ کے طورپرکام کریں گے۔

مرلی دھرن کہتے ہیں کہ یواے کی کنڈیشنزاسپنرزکیلئے سازگارہوتی ہیں اوروہ آسٹریلوی اسپنرزکوان کنڈیشنزسے فائدہ اٹھانے کے گرسکھائیں گے تاکہ وہ پاکستان کیخلاف سیریزمیں بہترپرفارم کرسکیں۔ مرلی کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کوکھیلنا دنیا کے تمام بیٹسمینوں کیلئے مشکل ہے، وہ آسٹریلوی بیٹسمینوں کوبھی سعید اجمل کا سامنا کرنے کیلئے ٹپس دیں گے۔

وقت اشاعت : 18/06/2014 - 16:09:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :