متنازع سپرلیگ میں شمولیت کے فیصلے پر انگلش فٹبال کلب مانچسٹریونائیٹڈ کے مداح برہم، مشتعل افراد گرائونڈ میں گھس گئے

منگل 4 مئی 2021 15:16

متنازع سپرلیگ میں شمولیت کے فیصلے پر انگلش فٹبال کلب مانچسٹریونائیٹڈ کے مداح برہم، مشتعل افراد گرائونڈ میں گھس گئے
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2021ء) متنازع سپرلیگ میں شمولیت کے فیصلے پر انگلش فٹبال کلب مانچسٹریونائیٹڈ کے مداح برہم ہوگئے۔اولڈٹریفورڈ اسٹیڈیم کے باہر مانچسٹریونائیٹڈ کے مداحوں کی بڑی تعداد نے کلب کے مالکان کیخلاف شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران سیکڑوں مشتعل افراد فٹبال گراؤنڈ میں داخل ہوگئے۔ مظاہرین کے ساتھ دھکم پیل میں سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔امن وامان کی ناقص صورتحال کے باعث مانچسٹریونائیٹڈ اور لیورپول کے درمیان میچ ملتوی کردیا گیا۔
وقت اشاعت : 04/05/2021 - 15:16:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :