چار ملکی ڈویژن تھری ویسٹ ایشیئن رگبی چیمپئن شپ کا فائنل آج ازبکستان اور لبنان کے درمیان ہوگا

ہفتہ 21 جون 2014 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء)چار ملکی ڈویژن تھری ویسٹ ایشیئن رگبی چیمپئن شپ کا فائنل آج ازبکستان اور لبنان کی ٹیموں کے درمیان ڈی ایچ اے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گاجبکہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے میچ فائنل سے قبل ہوگا، فائنل رات 7بجے اور تیسری، چوتھی پوزیشن کیلئے میچ شام 5بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کا انعقاد سپورٹس بورڈ پنجاب، پاکستان رگبی یونین کے تعاون سے کررہا ہے، صوبائی وزیر قانون، تعلیم وکھیل رانا مشہود احمد خان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور فائنل کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے،مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کریں گے۔فائنل میں صوبائی وزراء اور اہم شخصیات خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے رگبی کے شائقین اس بات کی توقع کررہے تھے کہ چیمپئن شپ کا فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا مگر دونوں ہمسائیہ ممالک ازبکستان اور لبنان سے پہلے راؤنڈ میں ہی ہار کر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے، رگبی کے شائقین کی بڑی تعداد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں فائنل دیکھنے کیلئے سٹیڈیم آئے گی۔

وقت اشاعت : 21/06/2014 - 18:59:51