کلیوال کلب نے چھٹا کلیوال فٹ سال ٹورنامنٹ جیت لیا

ہفتہ 8 مئی 2021 14:49

کلیوال کلب نے چھٹا کلیوال فٹ سال ٹورنامنٹ جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) کلیوال کلب نے غازی کلب کھاریاں کینٹ کو شکست دیکرچھٹا کلیوال فٹ سال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے مقامی رہنما سید حبیب حیدر شاہ تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پنجاب فٹ سال ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری چوہدری منیر احمد اور ضلعی فٹ بال ایسوسی ایشن گجرات کے سابق صدر چوہدری نزیر احمد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کلیوال کلب اور غازی کلب کھاریاں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہیں۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔جس میں کلیوال کلب نے غازی کلب کھاریاں کو 1-2 پنلٹی ککس سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کرلیا۔ریفریز کے فرائض نعیم چیمہ اور یاور چیمہ نے انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ گجرات کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کلیوال فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ فٹ سال ایسو سی ایشن گجرات کے تعاون سے کلیوال گرائونڈ میں کھیلا گیا۔
وقت اشاعت : 08/05/2021 - 14:49:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :