یونس خان کی وطن واپسی پر طیارے میں بنائی گئی جیت کے جشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی

بدھ 12 مئی 2021 21:18

یونس خان کی وطن واپسی پر طیارے میں بنائی گئی جیت کے جشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی زمبابوے سے وطن واپسی پر طیارے میں بنائی گئی جیت کے جشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم ہرارے سے لاہور پہنچ گئی جبکہ قومی ٹیم خصوصی طیارے سے وطن واپس پہنچی ۔اس دوران طیارے میں ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی جیت کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یونس خان کے مطابق جنوبی افریقا اور زمبابوے میں بیک ٹو بیک دو سیریز جیتنا اچھا رہا، وطن واپسی ہم اسٹائل میں منا رہے ہیں اور جیت میں شامل سب افراد کو مبارکباد۔
وقت اشاعت : 12/05/2021 - 21:18:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :