نیوزی لینڈ کے کرکٹرٹم سیفرٹ کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وطن واپس چلے گئے

منگل 18 مئی 2021 14:36

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) نیوزی لینڈ کے کرکٹرٹم سیفرٹ کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وطن واپس چلے گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق انڈین پریمیئرلیگ میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرزکا حصہ سیفرٹ کا لیگ کے ملتوی ہونے کے بعد ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ آئسولینس میں تھے۔

(جاری ہے)

ٹم سیفرٹ دیگر نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کے ہمراہ وطن واپس نہیں جا سکے تھے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے اپنے ایک بیان میں سیفرٹ کی بحالی صحت پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ اب واپس وطن آرہے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/05/2021 - 14:36:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :