ارجنٹینا فٹبال ٹیم کی مداحوں کی مقامی بار میں غل غپاڑہ ، پولیس نے فائر کھول دیا ، ایک شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا

جمعہ 27 جون 2014 16:40

پورٹ الیگرے ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء ) ارجنٹینا کی فٹ بال ٹیم ورلڈکپ میں رنگ جمارہی ہے تو ساتھ ہی اس کے مداح برازیلی شہروں میں اپنے نشان چھوڑ رہے ہیں۔ ہزاروں کے تعداد میں ارجنٹائن کے باشندے ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لیے سرحد پار کرکے برازیل پہنچے ہیں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ فراہم کررہے ہیں ساتھ ہی ان کی آف دی فیلڈ سرگرمیاں بھی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ شب پورٹ الیگرے کے مقامی بار میں چند افراد نے نشے میں دھت ہوکر غل غپاڑہ شروع کردیا بات بڑھی تو پولیس نے فائر کھول جس سے ایک شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب حکام نے نائجیریا کے خلاف میچ سے قبل چھ افراد کو ٹکٹس چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں ممالک کی روایتی مخاصمت کے سبب برازیل میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ منتظمین اور سیکورٹی حکام فکر مند ہیں کہ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں کسی مرحلے پر مد مقابل ا?ئیں تو بڑا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

وقت اشاعت : 27/06/2014 - 16:40:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :