عالمی رینکنگ میں قومی ہاکی ٹیم کی پوزیشن مزید خراب، نئی بحث چھڑ گئی

جمعہ 27 جون 2014 16:40

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء ) عالمی رینکنگ میں قومی ہاکی ٹیم کی پوزیشن مزید خراب ہونے سے ملک میں قومی کھیل کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے،سابق اسٹار کھلاڑی پی ایچ ایف پر برس پڑے البتہ اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام کا موقف ہے کہ قومی ٹیم نے ورلڈ کپ میں رسائی حاصل نہیں کی تھی جس کی وجہ سے اس کی رینکنگ میں تبدیلی آئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کے بعد اس پوزیشن میں مثبت تبدیلی آنے کی امید ہے، تاہم سابق ہاکی اولمپینز اور کپتان سمیع اللہ اور اولمپئین گول کیپر قمر ضیاء کا موقف ہے کہ پی ایچ ایف کے موجودہ عہدے دار پچھلے کئی سال سے قومی ہاکی کے ساتھ وابستہ ہیں اور وہ براہ راست اس کے ذمے دار ہیں، ان کے دور میں قومی ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں رسائی حاصل نہیں کی، اب ایشین گیمز میں بھی قومی ہاکی ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لئے صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے، فیڈریشن کے موجودہ عہدے داروں کے دور میں کسی اچھے نتائج کی امید نہیں کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چار بار مرتبہ ورلڈ کپ کا تاج پہننے والی پاکستانی ہاکی ٹیم اس بار ورلڈ کپ سے باہر رہنے کے ساتھ ساتھ ایف آئی ایچ کی جاری کردہ عالمی رینکنگ میں ابتدائی 10 ٹیموں میں بھی جگہ بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کی جانے والی رینکنگ میں پاکستان 11ویں نمبر پر ہے۔ حالیہ ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلین ٹیم پہلے اور فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی نیدرلینڈز کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔

ایف ا?ئی ایچ کے مطابق ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ارجنٹائن 11ویں نمبر سے 7 ویں نمبر پر آگئیہے۔ جرمنی تیسرے، بیلجیم چوتھے اور انگلینڈ پانچویں پوزیشن پر آگئی ہیں جب کہ بھارت کی عالمی رینکنگ نو ہے۔ خواتین رینکنگ میں فائنل جیتنے والی نیدر لینڈز کی ٹیم پہلے نمبر پر ہے۔

وقت اشاعت : 27/06/2014 - 16:40:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :