سابق سکھ انگلش اسپنر مونٹی پنیسار رواں سال الیکشن لڑیں گے

منگل 30 اپریل 2024 22:45

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) بھارتی نژاد سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسار برطانیہ کے اگلے عام انتخابات میں فرنج ورکرز پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑیں گے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق بائیں بازو کے رہنما جیارج گیلاوے نے کہا کہ پنیسار ان 200 امیدواروں میں سے ایک ہیں جنہیں ہماری پارٹی ووٹنگ کے لیے کھڑا کرے گی۔42سالہ پنیسار نے 2006 سے 2013 کے درمیان 50 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 167 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

وہ لندن کے شمال میں واقع علاقے لیوٹن میں پیدا ہوئے تھے، ان کے سکھ والدین نے بھارت کے علاقے پنجاب سے پجرت کی تھی اور سر پر کالا پٹکا باندھ کر میچوں میں شرکت کرنے والے پنیسار جلد ہی انگلش شائقین میں مقبول ہو گئے تھے۔وہ رواں سال متوقع انتخابات میں مغربی لندن میں ایلنگ ساؤتھ ہال کے حلقے سے الیکشن میں کھڑے ہوں گے۔انتخابات میں کامیابی کے لیے انہیں مرکزی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے امیدوار وریندر شرما کو شکست دینا ہو گی جنہوں نے 2019 میں 16 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی تھی۔جیارج گیلاوے نے ایل بی سی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مونٹی پنیسر سکھ اکثریتی آبادی والے علاقے ساؤتھ ہال سے ہمارے امیدوار ہوں گے۔
وقت اشاعت : 30/04/2024 - 22:45:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :