بیسویں فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ (آج) سے شروع ہوگا

جمعہ 27 جون 2014 18:46

برازیلیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) بیسویں فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ (آج) ہفتہ سے شروع ہوگا جس میں آج دو میچز کھیلے جائینگے، میگا ایونٹ مین راؤنڈ میں داخل ہوچکا ہے اب ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوتی جائیگی، پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کا پہلا میچ برازیل چلی کی ٹیموں کے درمیان بیلو ہوریزونٹ کے مقام پر کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ کولمبیا اور یوروگوئے کی ٹیموں کے درمیان ریوڈی جنیرو کے مقام پر کھیلا جائیگا ۔میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 4 جولائی سے شروع ہوگا جس میں سے چار ٹیمیں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچیں گئیں ،پہلا سیمی فائنل میچ 8 جولائی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 9 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ میں تیسرے پوزیشن کیلئے میچ 12 جولائی کر کھیلا جائیگا جبکہ فائنل معرکہ 13 جولائی کو ریوڈی جنیرو کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 27/06/2014 - 18:46:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :