ورلڈ ٹیم سنوکر چمپئن شپ، پاکستان کی پیش قدمی جاری

ہفتہ 28 جون 2014 19:25

ورلڈ ٹیم سنوکر چمپئن شپ، پاکستان کی پیش قدمی جاری

قاہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) مصر میں جاری ورلڈ ٹیم سنوکر چمپئن شپ میں دفاعی چمپئن پاکستان کی پیش قدمی جاری ہے پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چمپئن شپ مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری ہے۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بھارت کو آؤ کلاس کردیا۔

(جاری ہے)

محمد سجاد اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے برجیش دامانی اور پنکج ایڈوانی پر مشتمل بھارتی ٹیم کو4-1 سے شکست دی۔پہلے فریم میں بھارت نے پاکستان کو31کے مقابلے میں71پوائنٹس سے ہرایاتاہم اس کے بعد پاکستانی کیوئسٹس چھاگئے اور باقی چاروں فریم 84-11, 62-17, 80-41 اور 51-41 کے واضح فریق سے جیت لئے۔ اس سے پہلے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان نے مصر کو شکست دی تھی ، دوسری جانب شرم الشیخ میں ہی ورلڈ سکس ریڈ بال سنوکر چمپئن شپ بھی جاری ہے۔پاکستان کے محمد سجاد افغانستان کے محمد رئیس کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/06/2014 - 19:25:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :