انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دوجون سے شروع ہوگا

ہفتہ 29 مئی 2021 14:18

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دوجون سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 2 جون سے شروع ہوگاجو لارڈز لندن میں کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 سے 14 جون تک برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز کین ولیم سن کریں گے ،میزبان ٹیم کی کمان جو روٹ سنبھالیں گے۔
وقت اشاعت : 29/05/2021 - 14:18:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :