ٹیسٹ کرکٹرذوالقرنین حیدرنے خود کوسی آئی اے کا ایجنٹ ظاہرکردیا، کارڈ کا عکس سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ ‘ نجی ٹی وی

منگل 1 جولائی 2014 17:12

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014) ٹیسٹ کرکٹرذوالقرنین حیدرنے خود کوسی آئی اے کا ایجنٹ ظاہرکردیا، کارڈ کا عکس سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چاربرس پہلے انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدرکا ایک اورنیا ڈرامہ سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

فیس بک پر ذوالقرنین نے اپنے آپ کو سی آئی اے کا ایجنٹ ظاہر کیا ہے جس میں ان کی مدت ملازمت 2024ء تک اندراج ہے جبکہ اس حوالے سے جب ان سے تصدیق کے لیے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش گئی تو ان کا نمبر بند جارہا تھا۔

ذوالقرنین حیدر دوزہار دس مین انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ کھیلا اور اس برس امارات میں جنوبی افریقہ کے خلاف چار ون ڈے کھیلے تاہم وہ یہ سیریز ادھوری چھوڑکراچانک پراسرارطور پردبئی سے لندن پہنچ گئے اس کے بعد وہ طویل عرصے لندن میں رہے۔

وقت اشاعت : 01/07/2014 - 17:12:11