تمام ایونٹس اور میچز میں رضوان کو پنجاب حکومت سپورٹ کرے گی، وزیر کھیل پنجاب

پیر 29 اپریل 2024 19:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے کہا ہے کہ تمام ایونٹس اور میچز میں رضوان کو پنجاب حکومت سپورٹ کرے گی۔

(جاری ہے)

کراٹے کومبیٹ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے والے رضوان علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کھوکھر نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب نے رضوان کو کامیابی پر 5 لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رضوان علی نے کہا کہ میں نے پہلے رانڈ میں بھارتی حریف کو ناک آٹ کیا، کیمپ کے لیے ملک سے باہر جانا پڑتا ہے، یہاں سہولتیں کم ہیں۔رضوان علی نے کہا کہ یو ایف سی کی فائٹ کے لیے تیاری کر رہا ہوں، چیمپئن بن کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔
وقت اشاعت : 29/04/2024 - 19:32:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :