27 واں AKG کرکٹ ‘ ملت ٹریڈرز نے ینگ اسلامی کو قابو کر لیا

منگل 1 جولائی 2014 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) 27 واں آغا خان جیم خانہ رمضان فیسٹولT-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2014 کے دوسرے روز گروپ "A" میں ملت ٹریڈرز نے مضبو ط حریف بینک اسلامی کو میڈیم پیسر عمران سما نا کی تباہ کن بولنگ 14 رنز کے عوض 4 وکٹیں اور اوپنگ بلے باز شہزر حسن کی نصف سنچری 68 رنز اور کپتان عمیر احمد کی ذمہ دارانہ 44 رنز کی نا قابل شکست اننگ کی بدولت 8 وکٹوں سے زیر کر کے قیمتی پوائنٹس اپنے اکاؤنٹ میں جمع کر الیے۔

فاتح ٹیم کے عمران سما نا کو عمدہ بولنگ پر مہمان خصوصی سابق چیئر مین آغاخان جیم خانہ غلام علی پر دھا ن نے مین آف دی میچ ایوارڈ دیا ۔ اس موقع پر چیف آرگنا ئز ر ذوالفقار پی خان، بینک اسلامی کے آصف صدیقی، ہیڈ کوچ فخر الدین بلوچ، سینئر ممبر کریم چاچا، محمد نظام و دیگر بھی موجو د تھے۔

(جاری ہے)

بینک اسلامی کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت نہ ہو سکا۔

جب ان کی پوری ٹیم 19.3 اورز میں130 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ وسیم علی نے 39 اور طلحہ فہیم نے 29 رنز کی مزاحمتی اننگ کھیلی۔ عمران سمانا نے عمدہ اسپیل کے ذریعے حریف 14 رنز کے عوض 4 ٹاپ بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ غلام مدثر اور انحف میر نے 2-2 وکٹیں سمیٹی۔ جواب میں ملت ٹریڈرز کے اوپنروں نے 107 کا عمدہ آغا ز فراہم کیا شہز ر حسن نے نصف سنچری 68 رنز میں 7 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

جبکہ کپتان عمیر احمد نے نا قابل 44 رنز میں 3 چوکے لگائے اور کپٹن اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر لیا ۔ عثمان فرحت نے 2 وکٹیں لیں۔ امپا ئرنگ کے فرائض ظفر اقبال اور ایم شکیل نے انجام دیئے۔ جبکہ آفیشل اسکور ر سید عمران علی تھے۔ آج بدھ2 جولائی3 رمضان المبارک کو گروپ C میں عمر کرکٹ کلب کا مقابلہ ٹپال سی سے دوپہر 2:30 بجے ہو گا۔

وقت اشاعت : 01/07/2014 - 20:15:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :