بیتھانی میٹیک سینڈزاور ایگا سواٹک فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

بدھ 2 جون 2021 23:01

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) امریکی ٹینس کھلاڑی بیتھانی میٹیک سینڈزاور ان کی پائولش جوڑی دار ایگا سواٹک رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری رواں سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سٹیڈ رولینڈ گراس پر کھیلا جائیگا جس کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکی ٹینس کھلاڑی بیتھانی میٹیک سینڈزاور ان کی پائولش جوڑی دار ایگا سواٹک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اوبان ڈروگوٹ اور ان کی ہم وطن جوڑی دار سلینا جینی جیووک پر مشمتل فرانسیسی حریف جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 1-6 سے شکست دیکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

وقت اشاعت : 02/06/2021 - 23:01:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :