آسٹریلوی کھلاڑیوں بین ڈنک، جیمز فیکنر، جو برنز نے آگاہی مہم میں حصہ لیا

جمعرات 3 جون 2021 16:38

آسٹریلوی کھلاڑیوں بین ڈنک، جیمز فیکنر، جو برنز نے آگاہی مہم میں حصہ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) لاہور میں کورونا ویکسینیشن آگاہی مہم کیلئے آسٹریلوی کھلاڑیوں بین ڈنک، جیمز فیکنر، جو برنز نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق آگاہی مہم میں بین ڈنک، جیمز فیکنر، جو برنز نے حصہ لیا، بین ڈنک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوام ویکسینیشن کرا کر لاہورکو کورونا فری کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کروانے کی اپیل بھی کی۔جیمزفیکنر نے کہا کہ آئیں لوگوں کو کورونا ویکسینیشن کرانے کی آگاہی و شعور دیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ۔40 سے زیادہ عمر والے رجسٹرڈ افراد کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/06/2021 - 16:38:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :