اسپین اور پرتگال میں ورلڈ کپ فٹبال 2030 کی مشترکہ میزبانی کامعاہدہ

دونوں ممالک کی حکومتیں میگا ایونٹ کی میزبانی کے حصول میں فٹبال فیڈریشنز کی مددکریں گی

ہفتہ 5 جون 2021 14:22

اسپین اور پرتگال میں ورلڈ کپ فٹبال 2030 کی مشترکہ میزبانی کامعاہدہ
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) اسپین اور پرتگال میں ورلڈ کپ فٹبال 2030 کی مشترکہ میزبانی کیلئے معاہدہ کرلیا ہے۔دونوں ممالک کی فٹبال فیڈریشن کے صدور نے معاہدے پر دستخط کردیے جبکہ پرتگال اور اسپین کے وزرا ء اعظم نے بھی ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کی حکومتیں میگا ایونٹ کی میزبانی کے حصول میں فٹبال فیڈریشنز کی مددکریں گی۔اسپین 1982 ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکا ہے جبکہ پرتگال نے 2004 میں یورپین چمپئن شپ کی میزبانی کی۔
وقت اشاعت : 05/06/2021 - 14:22:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :