یورو کپ فٹبال: پرتگال نے ہنگری کو تین گول سے ہرا دیا

بدھ 16 جون 2021 23:19

ہنگری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) یورو کپ فٹبال میں پرتگال نے ہنگری کو تین گول سے ہرا دیا۔ ہنگری میں ہونے والے میچ میں پرتگال نے ہوم ٹیم کو شروع سے دبائو میں رکھا ، 60ہزار سے زیادہ تماشائیوں کی موجودگی میں مہمان ٹیم نے حریف گول پر خوب حملے کیے لیکن 83 منٹ تک کوئی کامیابی نہ ملی۔

(جاری ہے)

تین منٹ بعد ہی پرتگال کو پنالٹی کک ملی اور کرسٹیانو رونالڈو نے برتری ڈبل کر دی جبکہ انجری ٹائم میں رونالڈو نے ایک اور گول داغ دیا اور میچ پرتگال نے تین صفر سے جیت لیا۔
وقت اشاعت : 16/06/2021 - 23:19:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :