KYIلیاری ورلڈ کپ اسکریننگ فائیو اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح

پیر 7 جولائی 2014 20:11

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) کراچی یونائیٹڈ فٹبال فاوٴنڈیش کی زیر نگرانی KYIلیاری ورلڈ کپ اسکریننگ فائیو اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ صادر بر یونین اور وہاب الیون کے مابین کھیلا گیا۔ گلاب بلوچ ، صدر ڈی ایف اے ساوٴتھ اور سیکریٹری مراد بخش نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مہانان خصوصی کا تعارف کرایا گیا ۔

اس موقع پر کراچی یونائیٹڈ ایف سی کے ریاض احمد، ڈی ایف اے سینٹرل کے نائب صدر محمد شمیم، نیشنل ریفری شریف گل ، آرگنائزنگ سیکریٹری ضمیراحمد ، بہار بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔کھڈوی گراوٴنڈ، نور محمد ولیج ، لیاری پر 32ْٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں صادر بر یونین نے وہاب الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹاس پر شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

مقررہ وقت میں مقابلہ 0-0سے برابر تھا ۔ پنالٹی ککس پر صادر بر یونین کے انٹرنیشنل اسٹرائیکر عبدالرحمن، محمد بخش اور عبدالرشید جبکہ وہاب الیون کے جمیل احمد ، نوید اور عمران نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ 3-3کی برابری کے بعد میچ کو ٹاس کے ذریعے فیصلہ کن بنایا گیا جہاں صادر بر یونین کے حق میں فیصلہ آیا۔ دیگر کھیلے گئے مقابلوں میں ینگ تغلق لیاری نے بدر میموریل کو 2-1سے مات دی۔

فاتح ٹیم کیلئے عبید احمد نے 8ویں اورسرفراز احمد نے 25ویں جبکہ بدرمیموریل کے بشیر احمد نے 13ویں منٹ میں گول اسکور کئے۔ینگ نوالین نے شیر شاہ اسپورٹس کو 3-1کی شکست سے دوچار کیا۔ ینگ نوالین کے محمدانس نے 8ویں اور 14ویں منٹ اورسعد نے 25ویں منٹ میں ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا جبکہ ناکام سائیڈ کا واحد گول واحد عباس نے 20ویں منٹ میں بنایا۔ فاتح ٹیموں کو پری کوارٹر فائنل میں جگہ مل گئی۔ ریفری عبدالقیوم اور سعید احمد جبکہ میچ کمشنر عبدالقادر تھے۔آج (منگل) چار میچز کھیلے جائیں گے۔ خاصخیلی اسپورٹس کا سامنا پاک زمیندار، سن آف بلوچ کا مقابلہ پا ک ملت، کراچی سٹی کے مقابل لیاری نیشنل اور عثمان آباد یونین کی ٹیم جئے لعل سے نبردآزما ہوگی۔

وقت اشاعت : 07/07/2014 - 20:11:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :