ایشین تائیکوانڈو چمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی وطن واپسی

منگل 22 جون 2021 13:50

ایشین تائیکوانڈو چمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی وطن واپسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) ایشین تائیکوانڈو چمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز اسلام آباد ائیر پورٹ پر پاکستان تائیکوانڈو( ویمن ونگ) کی صدر صباء شمیم جدون اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی مجلس عاملہ کے رکن عون عباس نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا، کھلاڑیوں میں ناجیہ رسول،عائشہ نور،شاہ زیب اور حمزہ سعید شامل تھے ، سائوتھ ایشین تا ئیکوانڈو فیڈریشن کے صدر عمر سعید بھی ٹیم کے ہمراہ تھے ، پاکستان تایئکوانڈو ویمن ونگ کی صدر صباء شمیم نے بتایا کہ ناجیہ رسول نے چمپئن شپ میں ایک سلور اور ایک برانز میڈل جیتا،عائشہ نور،شاہ زیب اور حمزہ سعید نے سلور میڈلز حاصل کئے جبکہ ان مقابلوں میں ہارون خان نے بھی ایک سلور اور ایک برانز میڈل جیتا ، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی مجلس عاملہ کے رکن عون عباس نے کہا کہ پاکستان نے ایک بہت لمبے عرصہ بعدایشین تائیکوانڈو چمپئن شپ میں میڈلز حاصل کئے ہیں اور ان کا سارا کریڈٹ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے کہ جن کی دن رات کوششوں اور کاوشوں سے یہ میڈلز حاصل کئے۔

وقت اشاعت : 22/06/2021 - 13:50:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :