کئی سینئر آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان

آسٹریلیا کیلئے کرکٹ کھیلنا ہی سب کچھ، ابھی ٹیم کیساتھ دورے پر جو کھلاڑی جارہے ہیں آگے بھی پہلے انہیں موقع ملے گا: ایرون فنچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 جون 2021 15:03

کئی سینئر آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جون 2021ء ) دورہ ویسٹ انڈیز میں شامل نہ ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے کرکٹ کھیلنا ہی سب کچھ ہے، ابھی ٹیم کے ساتھ دورے پر جو کھلاڑی جارہے ہیں آگے بھی پہلے انہیں ہی موقع ملے گا۔

34 سالہ ایرون فنچ نے بتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ کئی کرکٹرز کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے زیر غور نہیں لایا جائے گا، ٹیم میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ موجودہ کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی تو اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے موقع پر انہیں نظر انداز کرنا مشکل ہوگا۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنز، مارکوس سٹوئنس، کین رچرڈسن اور جے رچرڈسن دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش سے دستبردار ہوئے تھے جب کہ سابق کپتان سٹیو سمتھ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

                                                                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 28/06/2021 - 15:03:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :