ورلڈ کپ 2014ء کے ناظرین کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

جمعہ 11 جولائی 2014 14:25

ورلڈ کپ 2014ء کے ناظرین کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

زیورخ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) ورلڈ کپ 2014ء کے ناظرین کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ارجنٹائن اور ہالینڈ کے درمیان سیمی فائنل کو ٹی وی پر 42.9 ملین ناظرین نے دیکھا اور یہ رواں برس سب سے زیادہ دیکھا جانے والے ایونٹ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل امریکہ اور گھانا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے گروپ میچ کو بھی ریکارڈ 11.1 ملین ناظرین نے دیکھا تھا۔ اٹلی اور انگلینڈ کے گروپ میچ کو لندن میں 14.2 ملین جبکہ اٹلی میں 12.8 ملین ناظرین نے دیکھا تھا۔ جاپان اور آئیوری کوسٹ کا گروپ میچ 34.1 ملین ناظرین نے دیکھا تھا۔

وقت اشاعت : 11/07/2014 - 14:25:51