پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا

منگل 30 اپریل 2024 20:42

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے اسلام آباد کے جناح سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں پاکا، پاکستان آرمی، نمسو اور ایچ ای سی گروپ بی میں کےآر ایل، پاکستان نیوی، ایس اے فارمز اور ماشا یونائیٹڈ، گروپ سی میں اوٹو کرینز، واپڈا، ڈبلیو ایس ٹی سی اور پاکستان پولیس، گروپ ڈی میں پی اے ایف، ایشیا گھی ملز، ایس اے گارڈنز اور پاکستان ریلوے کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ مرحلہ یکم سے 6 مئی تک ہوگا جس میں ہر ٹیم تین تین میچ کھیلے گی۔ ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گی جو 7 اور 8 مئی کو شیڈول ہیں، سیمی فائنل مقابلے 10 مئی جبکہ فائنل 12 مئی کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 30/04/2024 - 20:42:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :