سی اے اے رمضان کرکٹ‘ طوبیٰ اسپورٹس کی 88رنز سے فتح

بدھ 16 جولائی 2014 19:44

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء)پہلا ایمپلائز یونیٹی (سی بی اے) سی اے اے رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں طوبیٰ اسپورٹس نے پاک مغل کو 88رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔فاتح ٹیم کے 183رنز کے جواب میں پاک مغل کی ٹیم 85رنز پر ہمت ہارگئی۔ انور خان کو 57رنز کی فتح گر اننگزکھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

سی اے اے کی زیر نگرانی اور کے سی سی اے زون 4کے تعاون سے جاری ایونٹ میں پہلے کھیلتے ہوئے طوبیٰ اسپورٹس نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں پر 183رنز کی مجموعہ اکھٹا کیا۔ انور خان نے 57، علی نے 47اورفیصل لطیف نے 32رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ سعد کو دو وکٹیں ملیں۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاک مغل کی تیم صرف 95رنز جوڑ سکی اور پویلین واپس ہوگئی۔ وسیع نے 34رنز کے ساتھ بھرپور مزاحمت کی۔ فیصل لطیف نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

وقت اشاعت : 16/07/2014 - 19:44:13