کراچی، AKG کرکٹ ایڈوانس ٹیلی کام نے سمی فائنل میں جگہ بنالی

جمعہ 18 جولائی 2014 18:42

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) 27 واں آغا خان جیم خانہ رمضان فیسٹولT-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2014 کے گر میں ایڈوانس ٹیلی کام نے آسان مقابلے میں قاسمی کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سمی فائنل میں جگہ بنالی۔ کھیلے گئے میچ کی نما یاں خصوصیات ٹیلنٹ بیٹسمین با بر اعظم کی 89 رنز کی نا قابل شکست فتح گر اننگ تھی۔ جبکہ سابق فرسٹ کلا س کرکٹر کا مران حسین 70 اور شہز اد علی 60 رنز کی عمدہ کھیلنے کے باوجو د بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ باؤ لر جلا ل الدین نے بابر اعظم کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ۔ اس موقع پر اعزازی سیکریٹری آغا خان جیم خانہ عبدالخالق پسنا نی سا بق چیئر مین اے کے جی غلام علی پر دھا ن، چیف آرگنائز ذوالفقار پی خان، ایڈوانس ٹیلی کام کے ریحا ن شیخ، میڈیا کوآرڈینٹر محمد نظام ویگر بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

قاسمی کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 176 رنز کا قابل ذکر ہند سہ اسکو ر بورڈ پر سجا یا کامران حسین نے دلکش اور جارحا نہ بیٹنگ کر تے ہوئے صرف 34 گیندوں پر 70 رنز 9 چوکو ں اور 3 چھکوں کی مدد سے اسکو ر کیے، شہزاد علی نے نصف سنچری 61 رنز 54 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت بنائے۔

دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 101 رنز جوڑیے۔ عبدالغفا ر نے نا ٹ آؤٹ 24 رنز میں 3 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ حما د اعظم نے 37 ، ریحان شیخ اور اوسما میر نے یکساں 95 ، 145 رنز کے عوض 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ایڈوانس ٹیلی کام نے مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں صرف 2 وکٹیں گنواں کر حاصل کرلیا۔ با بر اعظم نے جا رحانہ اندا ز سے بیٹنگ کر تے ہوئے 89 رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلی اور 7 چوکے اور 5 چھکے بھی لگائے۔

مختار احمد نے 42 رنز 33 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت بنائے دنوں نے دوسری وکٹ کی 110 رنز کی میچ وننگ شراکت قائم کی۔ محمد سلما ن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ امپائر نگ کے فرائض وسیم الدین اور جنید غفور نے انجام دیئے جبکہ آفیشل اسکورر اطہر اقبال تھے۔ آج 19 جولائی بروز ہفتہ 20 رمضان کو تیسرے کوآٹر فائنل میں رائل کرکٹ کلب کا مقابلہ ٹچ می الیو ن سے ہوگا۔

وقت اشاعت : 18/07/2014 - 18:42:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :