ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ذمہ داری لی جائے،بابر اعظم

کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے،کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں، کپتان کی گفتگو

منگل 27 جولائی 2021 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ذمہ داری لی جائے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔

(جاری ہے)

بابراعظم نے کہا کہ کپتانی کوچیلنج لیکرکررہا ہوں،ویسٹ انڈیز سیریز میں اپنی بینچ سٹرینتھ کو بھی آزمائیں گے،جو کھلاڑی اس وقت ٹیم کے ساتھ ہیں ان کو مزید موقع دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ فاسٹ بولرز کو ویسٹ انڈیز میں باؤنس ملتا ہے۔ فاسٹ بولر ویسٹ انڈیز میں اچھا کم بیک کریں گے۔ویسٹ انڈیز میں سپنرز کو مدد ملتی ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ عثمان قادر کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز بھی موقع دیں گے۔
وقت اشاعت : 27/07/2021 - 23:41:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :