ٹوکیو اولمپکس، جاپان کی اوہاشی یوئی نے دوسرا گولڈ میڈل بھی جیت لیا

بدھ 28 جولائی 2021 16:25

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء)جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری اولمپکس کے مقابلوں میں جاپان کی اوہاشی یوئی نے دو دن کے اندر دوسرا گولڈ میڈل بھی اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

جاپان کی اوہاشی یوئی نے 200 میٹر انفرادی میڈلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے ،امریکا کی ایلکس والش نے سلور اور کیٹی ڈگلس نے برانز میڈل جیتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی اوہاشی یوئی نے 2 دن میں یہ دوسرا گولڈ میڈل جیتا ہے۔اس سے قبل اوہاشی یوئی نے پیر کو 400 میٹر انفرادی میڈلے میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔
وقت اشاعت : 28/07/2021 - 16:25:50