یوم آزادی کی مناسبت سے بلوچستان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد

جمعہ 6 اگست 2021 00:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2021ء) بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے بلوچستان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہاہے ٹورنامنٹ میں منز سنگلز منز ڈبلز ، لیڈیز سنگلز، لیڈیز ڈبلز اور بوائیز کیٹگری میں مقابلے ہونگے ٹورنامنٹ آئی ٹی ایف /پی ٹی ایف کے رولز کے مطابق کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کووڈ 19کیلئے حکومت کی وضع کردہ ایس او پیز کو ملحوط خاطر رکھتے ہوئے منعقد ہوگا ٹورنامنٹ سیکرٹری نظام الدین کو مقرر کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 06/08/2021 - 00:23:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :